2024 میں سب سے زیادہ کیا مہنگا اورکون سی چیز سستی ہوئی؟ وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ آ گئی

2024 میں سب سے زیادہ کیا مہنگا اورکون سی چیز سستی ہوئی؟ وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ آ گئی

سال 2024 میں سب سے زیادہ کون سی چیز مہنگی ہوئی اور کس چیز کی قیمت میں کمی ،  اس حوالے سے سرکاری رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات نے سال 2024 کے اختتام کے قریب اس سال سب سے زیادہ سستی اور مہنگی ہونے والی اشیا سے متعلق رپورٹ جاری کی ہے۔

سال 2024 میں سب سے زیادہ مہنگے ٹماٹر ہوئے جبکہ جو چیز سب سے زیادہ سستی ہوئی وہ ہر گھر میں استعمال ہونے والا آٹا اور پیاز ہے۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک سال کے دوران ٹماٹر 138.53 فیصد مہنگے ہوئے، خواتین کے سینڈل کی قیمت میں 75.09 فیصد اضافہ ہوا ، اس سال آلو 61.17 فیصد، دال چنا 51.17 ، دال مونگ 31.51 فیصد مہنگے ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : بھتیجےکے نکاح میں مریم نواز کے سرخ جوڑے کی دھوم ، قیمت بھی سامنے آگئی

اس کے علاوہ پاؤڈر دودھ کی قیمت میں 25.62 جب کہ گائے کے گوشت کی قیمت میں 24.28 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

وفاقی ادارہ شماریات  کی رپورٹ کے مطابق ایک سال میں لہسن 17.27 اور پکی ہوئی دال 15.10 فیصد، گیس چارجز 15.52 فیصد اور جلانے والی لکڑی 13.14 فیصد مہنگی ہوئی۔

سال 2024 میں پیاز 31.21 فیصد، آٹا 36.20 فیصد، مرچ پاؤڈر 20 فیصد سستا ہوا۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک سال میں انڈے کی قیمتوں میں 12.89 فیصد کمی ہوئی،  اسی مدت میں دال مسور 11.18 فیصد سستی ہوئی جبکہ باسمتی چاول اور دال ماش کی قیمتوں میں بالترتیب 7.98 اور 6.27 فیصد کمی ہوئی۔

رواں سال میں پٹرول 5.64 اور ڈیزل 7.49 فیصد سستا ہوا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *