معروف اداکارہ ماہرہ خان کی ایک دیوانے مداح سے ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر وائرل ویڈیوز میں ایک حالیہ ایونٹ کے دوران ایک مداح کو ماہرہ خان سے انتہائی پْرجوش انداز میں ملاقات کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔مداح ملاقات کے دوران ماہرہ خان کا ہاتھ پکڑ کر ان کے ساتھ ایک سیلفی لینے کی درخواست کرتے ہوئے کہتا ہے کہ آپ سے ملاقات کرنا میرا خواب تھا جو آج پورا ہوگیا میں آپ کا شبیر(شبو) ہوں اور آپ میری ماہرہ ہیں۔
اداکارہ اپنے اس جذباتی اور انتہائی پْرجوش مداح سے ملاقات کے دوران بہت ہی تحمل اور حسنِ اخلاق سے پیش آئیں۔ملاقات کے دوران ماہرہ خان کے تحمل کا مظاہرہ کرنے پر سوشل میڈیا صارفین ان کی خوب تعریفیں کرتے نظر آ رہے ہیں۔