سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کے پوتے حافظ زید حسین نواز کے نکاح میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا سرخ لباس مرکز نگاہ بنا رہا اور سوشل میڈیا پر بھی اس کے چرچے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق زید حسین نواز کے نکاح کی تصاویر مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی زینت بنی ہوئی ہیں اور اس میں وزیراعلیٰ مریم نواز کی تیاری نے ہر ایک کی توجہ سمیٹ لی ۔
تقریب میں نکاح کی مناسبت سے پہنا گیا مریم نواز کا خوبصورت سرخ و سنہرے امتزاج کا جوڑا ہر ایک کو بھاگیا ، بھتیجے کے نکاح کی اس تقریب میں ہلکے میک اپ میں مریم نواز کی تیاری دیدنی تھی۔
مذکورہ جوڑے سے متعلق سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے اس خاص موقع پر بھارتی معروف فیشن ڈیزائنر سبیاساچی مکھرجی کے جوڑے کا انتخاب کیا ہے۔
بیاساچی کی نومبر میں جاری ہونے والی کلیکشن’ہیریٹیج برائیڈل‘ کا ہے جس کی قیمت 4 لاکھ 95 ہزار بھارتی روپے ہے، اس کا کرتا سلک اور ڈوپٹہ ٹیول (tulle) یعنی باریک جالی سے تیار کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ حسین نواز کے بیٹے اور مریم نواز کے بھتیجے زید حسین نواز کا نکاح 25 دسمبر کو سابق وزیر اعظم نواز شریف کے قریبی دوست شیخ حبیب الرحمٰن کی صاحبزادی ایمن حبیب سے ہوا ہے۔