معیشت کا پہیہ چلنا شروع، ٹیکس اصلاحات میں تبدیلی لارہے ہیں : وزیرخزانہ

معیشت کا پہیہ چلنا شروع، ٹیکس اصلاحات میں تبدیلی لارہے ہیں : وزیرخزانہ

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کاکہنا ہے کہ ملک میں معیشت کا پہیہ چلنا شروع ہوگیا، مہنگائی میں نمایاں کمی آ رہی ہے، جبکہ بجلی کی قیمتوں میں بھی بتدریج کمی آئے گی۔

کمالیہ میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے  میڈیا سے گفتگو کرتے کہا کہ سیالکوٹ اس وقت بے حد ترقی کررہا ہے ، سیالکوٹ خود پر انحصار کررہا ہے، کمالیہ کا کھدر ورلڈ برانڈ ہے،  کسی کے سہارے پر نہیں خود ترقی کرکے آگے آئے ہیں،  ہم اسلام آباد میں دربار لگا کر نہیں بیٹھیں گے، ہم بجٹ تجاویز لینے کے لیے لوگوں کے پاس جائیں گے، لوگ بجٹ کے دنوں میں اسلام آباد میں آکر بیٹھ جاتے ہیں جو غلط ہے۔

ان کا کہنا تھا ہم ہوائی باتیں نہیں کر رہے جو کہتے ہیں کرکے دکھا رہے ہیں، شرح سود جیسے جیسے کم ہو گی کاروباری لوگوں کے لیے اچھاہو گا، شرح سود کم ہو گی تو ہم بہتری کی جانب جائیں گاے، 2025 میں ہم ملکی معیشت کو لے کر مزید بہتری کی جانب جائیں گے، شرح سود کم ہوتی جائے گی اور سنگل ڈیجٹ کی طرف جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی:  پارا چنار واقعے پر احتجاجی مظاہروں کے باعث راستے بند، شہریوں کو مشکلات کا سامنا

سینیٹر محمد اورنگزیب کا کہنا تھا مسائل زیادہ ہیں، معاشی اصلاحات کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز سے تجاویز لے رہے ہیں، ہمیں پائیدار معاشی استحکام کی طرف بڑھنا ہے، ملک کی خاطر سب اکٹھے ہو جائیں، ملک کی خاطر چارٹر آف اکانومی سمیت تین چار چیزوں پر اکٹھے ہو جائیں۔

انہوں نے کہا کہ دو تین ہفتوں سے مختلف شہروں کے دورے کر رہا ہوں، تاجروں سے تجاویز لینے کے لیے خود ان کے پاس آ رہا ہوں، خیرات سے ملک نہیں چلتے، خیرات سے تعلیمی ادارے اور اسپتال چل سکتے ہیں، خسارے والے اداروں کو آگے کیسے لے کر جانا ہے، پالیسی بنارہے ہیں، جو ادارے خسارے میں ہیں انہیں بند ہونا چاہیے، خسارے والے اداروں کو پرائیویٹ سیکٹر کے حوالے کر دینا چاہیے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا ہمارے پاس تمام ڈیٹا موجود ہے کہ لوگوں کے پاس کیا کیا ہے، ہر چیز ہمارے نوٹس میں آتی جا رہی ہے، تمام چیزوں کو ٹیکس میں لانا ہوگا، کوشش ہے ٹیکس دینے والوں پر مزید بوجھ نہ پڑے، ٹیکس چوری کو بھی ختم کر رہے ہیں، سب کو ٹیکس دینا پڑے گا، بھارت میں ٹیکس کی شرح 18 فیصد ہے ، ہماری موجودہ ٹیکس شرح 8سے 9 فیصد ہے ۔

یہ بھی پڑھیں :واٹس ایپ پر دستاویزات کو ’اسکین‘ کرنے کے فیچر کی آزمائش کا آغاز

ان کاکہنا تھا کہ لوگ کہتے ہیں کہ ہمارا ٹیکس کا ادارہ کرپٹ ہے، ہم مانتے ہیں لیکن ہم بہتری کیلئے اقدامات کر رہے ہیں ، زراعت اور آئی ٹی ہمارے ہاتھ میں ہے، ان میں ترقی کر سکتے ہیں، زراعت کی بہتری کے لیے بھی انقلابی قدم اٹھا رہے ہیں۔

وزیرخزانہ نے کہا کہ بجلی کا ٹیرف کم ہوگا اور آئی پی پیز معاملات بھی جلد حل ہوں گے، ملک کی بہتری کے لیے پرائیویٹ سیکٹر کو بھی شامل کر  رہے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *