جانوروں کی اسمگلنگ اور بے انتہا گوشت کی بر آمدات کی وجہ سے ملک میں گوشت کا شدید بحران پیدا ہونے کا خدشہ

جانوروں کی اسمگلنگ اور بے انتہا گوشت کی بر آمدات کی وجہ سے ملک میں گوشت کا شدید بحران پیدا ہونے کا خدشہ

اسمگلنگ اور بے تحاشا گوشت کیبرآمدات کی وجہ سےملک میں گوشت کا شدید بحران پیدا ہونے کا خطرہ ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گوشت کے کاروبار سے منسلک تاجروںنے بتایا کہ زندہ جانوروں کی اسمگلنگ اور گوشت کی بے تحاشا برآمدات کی وجہ سے ملک میں گوشت کا شدید بحران پیدا ہوسکتا ہے اور آنے والے دنوں میں گوشت کی قیمتوں میں اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔

برآمدات کی ناقص پالیسیوں نے بھی ملک کا دیوالیہ نکال دیا ہے جبکہ گوشت کے قیمتوں میں اضافے کے سبب کئی اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگا۔حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے عوام کیلئے گوشت خریدنا مشکل ہوچکا ہےجبکہ گوشت کے کاروبار سے منسلک لاکھوں افراد بھی بیروزگار ہوچکے ہیں۔

تاجروں نے کہا کہ ملک میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں جو تیزی سے اضافہ ہوا ہے، اس سے ملک کے غریب طبقہ کو بھی پریشانیوں کا سامنا ہو رہا ہے، اور قوت خرید میں کمی کی وجہ سے کاروباری حلقہ بھی متاثر ہو رہا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *