گندم کی نئی فصل کی خریداری، پنجاب حکومت کابینکوں سے 552ارب روپے قرض حاصل کرنے کا فیصلہ

گندم کی نئی فصل کی خریداری، پنجاب حکومت کابینکوں سے 552ارب روپے قرض حاصل کرنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت نے گندم کی نئی فصل کی خریداری مہم کے لئے 552 ارب روپے کا قرض حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس فیصلے کی روشنی میں، محکمہ خزانہ پنجاب نے نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق حکومت نے کمرشل بینکوں سے قرض حاصل کرنے کی پیشکشیں طلب کی ہیں۔ اس قرض کی مدت تین ماہ ہوگی، اور بینکوں کو16 اپریل تک پیشکشیں جمع کرانے کی ہدایت دی گئی ہے۔

محکمہ خزانہ کے ذرائع کے مطابق، قرض پر لاگو سود کی شرح 22 فیصد سے زیادہ ہوگی، اور اس نئے قرض کی منظوری وفاقی حکومت کی مشروط ہوگی۔ جبکہ نئے قرضسے پہلے ساڑھے تین سو ارب روپے کا پرانا قرض پنجاب بینک کو واپس کیا جائے گا۔

نئی گندم خریداری کے لئے دو سو ارب روپے تکمختص ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے، جبکہ مالی وسائل کے لحاظ سے 15 لاکھ ٹن گندم کی خریداری ممکن ہوسکے گی۔ خریداری کے حتمی حجم کا فیصلہ اگلے چند روزوں میں پنجاب کابینہ کرے گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *