آسٹریلیا کے معروف آل راؤنڈر شان ایبٹ نے پی ایس ایل ایڈیشن 10 کے لئے نام رجسٹرڈ کرا دیا۔
شان ایبٹ کے آفیشل سائن اپ کی تصدیق سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر پاکستان سپر لیگ کے آفیشل ہینڈل سے کی گئی۔ شان ایبٹ پی ایس ایل کے کسی بھی ایڈیشن میں پہلی بار حصہ لے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا کے بیٹر ایلیکس کیری نے پی ایس ایل ڈرافٹ کے لئے خود کو رجسٹرڈ کروا لیا ہے،پی سی بی نے آسٹریلوی وکٹ کیپر بیٹر کا نام جاری کر دیا ہے۔
ایلیکس کیری نے 108 ٹی ٹوئنٹی میچز میں دو سنچریوں سمیت 2 ہزار 387 رنز بنا رکھے ہیں،نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر ڈیرل مچل نے بھی پی ایس ایل پلیئرز ڈرافٹ میں اپنا نام درج کروا دیا ہے۔
پی سی بی نے بنگلہ دیش کے شکیب الحسن اور انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان کی رجسٹریشن کی بھی تصدیق کردی ہے۔ پی ایس ایل ایڈیشن 10 کے پلیئرز ڈرافٹ کا انعقاد گیارہ جنوری کو گوادرمیں ہو گا۔