دوسری اننگز میں پاکستانی ٹیم 237 رنز پر آؤٹ، جنوبی افریقہ کو آسان ہدف مل گیا

دوسری اننگز میں پاکستانی ٹیم 237 رنز پر آؤٹ، جنوبی افریقہ کو آسان ہدف مل گیا

جنوبی افریقہ کے خلاف سنچورین ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم 237 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔

تیسرے دن کے کھیل کے اختتام پر جنوبی افریقہ نے تین وکٹوں کے نقصان پر 27 رنز بنا لئے ہیں اور اسے جیتنے کے لئے مزید 121 رنز درکار ہیں اور اس کی سات وکٹیں ابھی باقی ہیں۔

پاکستان کو یہ میچ جیتنے کے لئے سات وکٹوں کی ضرورت ہے، بظاہر پاکستان کے لئے یہ ٹیسٹ میچ جیتنا انتہائی مشکل دے رہا ہے۔ آج بارش کی وجہ سے میچ تاخیر سے شروع ہوا۔

دوسری اننگز میں پاکستان کی جانب سے سعود شکیل 84 رنز بنا کر نمایاں رہے، صائم ایوب نے 27، شان مسعود نے 28 اور بابراعظم نے 50 رنز بنائے۔باقی کھلاڑی کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے۔

ابھی ٹیسٹ میچ کے دو دن باقی ہیں اور جنوبی افریقہ کو 121 رنز درکار ہیں جبکہ پاکستان کو سات وکٹوں کی ضرورت ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *