مسلمان کی جائیداد میں سے کسی غیر مسلم کو حصہ نہیں دیا جا سکتا، لاہور ہائیکورٹ

مسلمان کی جائیداد میں سے کسی غیر مسلم کو حصہ نہیں دیا جا سکتا، لاہور ہائیکورٹ

لاہور ہائیکورٹ نے مسلمان کی جائیداد سے غیر مسلم کو حصہ دینے کے قانونی نکتے پر فیصلہ سنا دیا۔

جسٹس اقبال چوہدری نے ماتحت عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل پر فیصلہ دیا جس کے مطابق مسلم کی جائیداد میں سے کسی غیر مسلم کو حصہ نہیں دیا جا سکتا۔

لاہور ہائی کورٹ نے ماتحت عدالت کا فیصلہ برقراررکھتے ہوئے اس کے خلاف اپیل مسترد کر دی۔عدالت نے کہا کہ اسلامی تعلیمات کے مطابق کوئی غیر مسلم کسی مسلم کی جائیداد میں حصے کا حق دار نہیں۔

واضح رہے کہ گوجرہ کے وفات پانے والے شخص کی 83کنال اراضی اس کے بچوں میں تقسیم کی گئی جس کے بعد پوتے نے اراضی کے انتقال اور اس میں غیر مسلم چچا کو حصہ دینے کا اقدام چیلنج کیا تھا۔

عدالت نے چچا کے غیر مسلم ہونے کی وجہ سے پوتے کے حق میں فیصلہ دیا تھا، جس کے بعد چچا نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا لیکن عدالت نے ماتحت عدالت کا فیصلہ برقرار رکھا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *