دبئی میں واچ مین کی معمولی نوکری کرنے والے بھارتی شہری پر قسمت مہربان ہوگئی۔
بھارت کے حیدرآباد سے تعلق رکھنے والا 60 سالہ نامپلی راج دبئی میں واچ مین کی نوکری کرتا ہے، اس نے بِگ ٹکٹ نامی لاٹری کا ٹکٹ خریدا۔
قسمت مہربانی ہوئی اور لاٹری واچ مین کے نام نکل آئی، بیٹھے بٹھائے وہ کروڑ پتی بن گیا، اعلان کردہ بِگ ٹکٹ ملینیئر الیکٹرانک لکی ڈرا میں راج ملیا کامیاب ہوگیا۔
لکی ڈرا میں اس کے ایک ملین درہم نکلے جو کہ تقریبا 2 کروڑ 32 لاکھ 76 ہزار 460 روپیبنتے ہیں۔ واچ مین کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ تیس سالوں سے لاٹری کا ٹکٹ خرید رہا ہے۔
تیس سال بعد قسمت چمکی اور وہ کامیاب ہو گیا، اس کا کہنا تھا کہ اس انعامی رقم کو اپنے دوستوں کے ساتھ بانٹے گا جنہوں نے اسے ٹکٹ خریدنے میں مدد دی تھی، باقی رقم وہ اپنے بیوی بچوں کے لئے رکھے گا۔