پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی )کے رہنما منظور وسان نے سال 2025 کے حوالے سے ایک پیش گوئی کی ہے جس میں انہوں نے عمران خان کے مستقبل کو انتہائی مشکل اور بھیانک قرار دیا ہے۔
انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2025 دیگر سالوں سے بہت مختلف اور خطرناک ثابت ہوگا، اور اس سال میں تحریک انصاف کے بانی عمران خان کو اپنی پارٹی کے افراد کی حمایت سے محروم ہونا پڑے گا۔
منظور وسان کا کہنا تھاکہ عمران خان اکیلا ہی مشکلات کا سامنا کرے گا اور اس کے لیے یہ سال بہت کٹھن ثابت ہوگا۔منظور وسان نے مزید کہا کہ نئے سال میں کئی اہم تبدیلیاں آئیں گی، جن میں نئے چہرے سامنے آئیں گے اور سیاسی منظرنامہ میں بڑی ہلچل مچے گی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ 2025 میں اداروں میں بھی شدید گرما گرمی دیکھنے کو ملے گی، جس سے ملکی سیاست میں مزید پیچیدگیاں پیدا ہوں گی۔