ز مبابوے نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا،زمبابوے کی ٹیم افغانستان کے خلاف ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 586 رنز بناکر آؤٹ ہوئی۔
یہ زمبابوے کی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا ٹوٹل ہے، زمبابوے کی جانب سے شان ولیمز 154 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ کریگ ایرون نے 104 رنز، برائن بینٹ نے 110 رنز بنائے۔