ریحام خان کی دلہن بنے تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

ریحام خان کی دلہن بنے تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی دلہن بنے سوشل میڈیا پر تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔

انسٹاگرام پر شادی کی دوسری سالگرہ پر ریحام خان نے شوہر مرزا بلال کے ساتھ کروایا گیا فوٹو شوٹ شیئر کیا۔

ان تصاویر میں ریحام خان اور شوہر مرزا بلال کو دولہا دلہن کے روپ میں دیکھا جا سکتا ہے۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس فوٹو شوٹ کو بہت پسند کیا جا رہا ہے اور ریحام خان کی خوب تعریفیں بھی کی جا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ مرزا بلال کے ساتھ یہ ان کی تیسری شادی تھی، پہلی شادی انہوں نے 1993ء میں کی جو بارہ سال چل سکی، پہلی شادی میں سے ان کے تین بچے ہیں۔

ان کی دوسری شادی عمران خان کے ساتھ 2014 میں ہوئی جو صرف ایک سال ہی رہ پائی۔ 2022 میں انہوں نے مرزا بلال سے شادی کی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *