کراچی: آٹا مزید سستا ہو کر دیا گیا

کراچی:  آٹا مزید سستا ہو کر دیا گیا

کراچی: کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے اعلان کیا ہے کہ دو ہفتوں کے دوران آٹے کی قیمتوں میں مزید کمی کی گئی ہے۔

چکی کا آٹا 10 روپے سستا ہو کر فی کلو 105 روپے کا ہوگیا ہے، جبکہ ہول سیل میں فائن آٹے کی قیمت 3 روپے کم ہو کر 92 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔ ریٹیل میں فائن آٹے کی قیمت 3 روپے کم ہو کر 96 روپے فی کلو ہوگئی ہے، اور ڈھائی نمبر آٹا 5 روپے سستا ہو کر ہول سیل میں 85 روپے فی کلو ملے گا۔ ریٹیل میں ڈھائی نمبر آٹے کی قیمت 89 روپے فی کلو ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 2025 کیلئے ہونڈا 125 کے تمام ویرینٹس کی قیمتیں سامنے آگئیں

17 دسمبر کو کمشنر کراچی نے ڈھائی نمبر آٹے کی ریٹیل قیمت 94 روپے فی کلو اور ہول سیل قیمت 90 روپے فی کلو مقرر کی تھی۔ اس کے علاوہ، ایکس فلور ملز کے لیے ڈھائی نمبر آٹے کی قیمت 87 روپے فی کلو اور فائن چکی آٹے کی قیمت 92 روپے فی کلو مقرر کی گئی تھی۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا تھا کہ ہول سیل فائن آٹے کی قیمت 95 روپے فی کلو اور ریٹیل فائن آٹے کی قیمت 99 روپے فی کلو رکھی گئی تھی۔ چکی کے آٹے کی قیمت فی کلو 115 روپے مقرر کی گئی تھی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *