دبئی حکام کا محنت کشوں کے لیے نئے سال پر انعامات کا شاندار اعلا ن

دبئی حکام کا محنت کشوں کے لیے نئے سال پر انعامات کا شاندار اعلا ن

نئے سال کی آمد پر دبئی حکومت نے محنت کش طبقے کے لیے منفرد اقدامات کا اعلان کیا ہے۔

جس میں سونے کے زیورات، نئی گاڑیاں، مفت انٹرنیٹ اور دیگر انعامات شامل ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ محنت کشوں کی خدمات کے اعتراف میں انہیں انعامات سے نوازا جا رہا ہے۔

دبئی کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ محنت کشوں کے خاندانوں کو سونے کے زیورات بطور تحفہ دیے جائیں گے جبکہ ان کی حوصلہ افزائی کے لیے دو نئی گاڑیاں بھی پیش کی جائیں گی۔

اس کے علاوہ، مزدور طبقے کو دو دن کے لیے ہائی سپیڈ انٹرنیٹ کی مفت سہولت فراہم کی جائے گی اور 30 فری ٹکٹس کے ساتھ 5 لاکھ درہم کے انعامات بھی دیے جائیں گے۔

دبئی حکام کا کہنا ہے کہ محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں اہم شراکت دار ہے اور ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے یہ خوشیاں ان کے ساتھ منائی جائیں گی۔

یہ تقریبات جبل علی، محسنہ، اور القوز میں منعقد ہوں گی، جہاں محنت کش ان انعامات میں حصہ لینے کے اہل ہوں گے۔”ہمارے محنت کش، ہماری طاقت” کے نعرے کے ساتھ دبئی نے ایک بار پھر دنیا بھر میں اپنے منفرد اقدامات کی مثال قائم کی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *