اس تعطیل کے دوران کسی بھی قسم کی مالیاتی خدمات، جیسے کہ بینکنگ ٹرانزیکشنز یا نقدی کی فراہمی دستیاب نہیں ہوگی۔ تاہم اسٹیٹ بینک کے ترجمان نے واضح کیا کہ اس دن تمام بینکوں، ترقیاتی مالی اداروں اور مائیکروفنانس بینکوں کے ملازمین معمول کے مطابق اپنے دفاتر میں حاضر ہوں گے مگر وہ عوام کے لیے کسی قسم کی مالیاتی خدمات فراہم نہیں کریں گے۔