ملک میں پاسپورٹس کے بیک لاگ کو مکمل طور پر ختم کر دیا گیا، ڈی جی پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی

ملک میں پاسپورٹس کے بیک لاگ کو مکمل طور پر ختم کر دیا گیا، ڈی جی پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی

ملک میں پاسپورٹس کے بیک لاگ کو مکمل طور پر ختم کر دیا گیا، جس کے بعد شہریوں کو اپنے پاسپورٹس کی بروقت فراہمی کا عمل تیز ہوگیا۔

ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) پاسپورٹس، مصطفی جمال قاضی نے پروڈکشن یونٹ کا اچانک دورہ کیا اور پاسپورٹس کی پرنٹنگ اور اجراء کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا۔

انہوں نے بتایا کہ یکم جولائی 2024 سے اب تک ریکارڈ 33 لاکھ 76 ہزار 510 پاسپورٹس کی پرنٹنگ کی جا چکی ہے، جن میں سے نارمل کیٹگری میں 7 لاکھ 76 ہزار 451 پاسپورٹس جاری کیے گئے ہیں، ارجنٹ کیٹگری میں 18 لاکھ 96 ہزار 403 پاسپورٹس کی پرنٹنگ مکمل کی گئی ہےاور فاسٹ ٹریک کیٹگری کے تحت 7 لاکھ 3 ہزار 656 درخواستوں کو نمٹایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: ہر شہری کے لیے 18 سال کی عمر مکمل کرنے پر شناختی کارڈ کا حصول لازمی ہے، نادرا

ڈی جی پاسپورٹس نے مزید کہا کہ پروڈکشن ٹیم کی دن رات کی محنت اور بغیر چھٹی کے کام کرنے کا نتیجہ یہ نکلا کہ شہری اب بغیر کسی تاخیر یا اضافی انتظار کے اپنے پاسپورٹس وصول کر سکتے ہیں۔ شہری نہ تو میسجز یا ای میلز کا انتظار کریں گے اور نہ ہی کسی قسم کی اضافی تاخیر کا سامنا کریں گے۔

اس کے علاوہ ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے بتایا کہ تمام ریجنل پاسپورٹ دفاتر میں شہریوں کے پاسپورٹس کی ترسیل مکمل ہو چکی ہے اور پاسپورٹس کے اجراء کا عمل بلا تعطل جاری ہے۔ پروڈکشن یونٹ کے دورے کے دوران مصطفی جمال قاضی نے مختلف مراحل کا جائزہ لیا اور ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *