مہنگائی کی شرح میں اضافہ، 17 اشیا مہنگی، 10 سستی، 24 کی قیمتوں میں استحکام

مہنگائی کی شرح میں اضافہ، 17 اشیا مہنگی، 10 سستی، 24 کی قیمتوں میں استحکام

مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ہو گیا، مہنگائی کی ہفتہ وار شرح مزید 0.80 فیصد بڑھ گئی۔ سالانہ بنیادوں پرمہنگائی کی شرح 4.64 فیصد سے بڑھ کر5.08 فیصد ہوگئی ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق  ہفتہ وار مہنگائی کی سالانہ شرح 5.08 فیصد ہوگئی، ایک ہفتے کے دوران 17 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ،  10 اشیاء کی قیمتوں میں کمی جبکہ  24 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

سندھ میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت

رپورٹ کے مطابق  ایک ہفتے میں چکن کی فی کلو قیمت میں 75 روپے کا بڑا اضافہ  ہوا ،  ٹماٹر 44 روپے، چینی 3 روپے اور گھی 7 روپے فی کلو مہنگا ہوگیا۔  جلانے کی لکڑی 13 روپے فی من، کوکنگ آئل 21 روپے ،بیف 6 روپے، گڑ ایک روپیہ، ایل پی جی 7 روپے اور مٹن 3 روپے مہنگا ہوگیا ۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق دال چنا کی قیمتوں میں0.78فیصد، دال ماش کی قیمتوں میں 1.28 فیصد، پیازکی قیمتوں میں 8.13 فیصد، آلو  2.38 فیصد، انڈے 0.30 فیصد، کیلا 0.68 فیصد اور ٹوٹا چاول کی قیمتوں میں 0.15 فیصد کمی ہو گئی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *