ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج فی تولہ سونا 800 روپے سستا ہو کر 2 لاکھ 73 ہزار 200 روپے فی تولہ ہوگیا جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت بھی 686 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 34 ہزار 225 روپے ہو گئی ہے۔
عالمی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی جہاں عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 8 ڈالر کم ہو کر 2620 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی ہے۔
دوسری جانب ملکی ڈالر ذخائر میں ایک ہفتے میں 26 کروڑ ڈالر کی کمی ہوگئی۔ اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر کی مجموعی مالیت 16 ارب 37 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی سطح پر آ گئی۔
اعدادو شمار کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ڈالر ریزرو 22 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کم ہو کر 11 ارب 85 کروڑ ڈالر رہ گئے ہیں۔بینکوں کے ڈالر ڈیپازٹس 3.4 کروڑ ڈالر کی کمی سے 4 ارب 52 کروڑ ڈالر رہ گئے۔