خیبر پختو نخوا حکومت کے مشیرِ خزانہ مزمل اسلم نے ایک بار پھر وفاقی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا ڈالا ۔
تفصیلات کے مطابق انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وفاقی کابینہ میں اس وقت کوئی ماہر معاشیات موجود نہیں، وفاقی سرکار صوبوں کو بجٹ میں مقرر کردہ غیرمعمولی ٹیکس اہداف سے دھوکہ دیتی ہے۔ وفاقی حکومت کے بعد صوبوں نے بھی تنخواہوں میں غیرمعمولی اضافہ کیا۔
5 فیصد مہنگائی کے بعد وفاقی حکومت تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے پر اب پچھتا رہی ہے۔ مشیرِ خزانہ مزمل اسلم نے یہ بھی کہا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر )ٹیکس ہدف سے نیچے آئے تو صوبے بجٹ میں توازن پیدا کرنے کیلئے جدوجہد کرتے ہیں۔
کے پی کے حکومت نے پچھلے سال دلیرانہ فیصلہ کئے اور وفاقی حکومت سے پہلے اپنا بجٹ دیا، خیبر پختو خوا حکومت کے ٹیکس وصولی اندازے اب تک بالکل درست ہیں۔ وفاق کا ٹیکس وصولی کا ہدف 12.9 ٹریلین روپے کے مقابلے میں 11.3 ٹریلین کا اندازہ لگایا تھا۔