خیبرپختونخوا میں 77 ہزار میٹرک ٹن گندم خراب، 11 ارب روپے کا نقصان

خیبرپختونخوا میں 77 ہزار میٹرک ٹن گندم خراب، 11 ارب روپے کا نقصان

پشاور: محکمہ خوراک خیبرپختونخوا کی مبینہ غفلت یا لاپرواہی کے باعث 77 ہزار 762 میٹرک ٹن گندم گوداموں میں خراب ہونے کا انکشاف ہوا ہےجس کی مالیت تقریباً 11 ارب روپے بنتی ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاسکو سے خریدی گئی گندم کا بڑا ذخیرہ گوداموں میں مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے متاثر ہوا۔ خراب گندم کا استعمال انسانی صحت کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔اس صورتحال کے پیش نظر 6 ممبران پر مشتمل ایک اعلیٰ تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو گندم کے معیار کی جانچ کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں : مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہ، انڈے کی قیمت مستحکم رہی

اس حوالے سےسیکرٹری خوراک اشفاق احمد کا کہنا ہے کہ گندم کے مختلف ٹیسٹ کے بعد اس کی کوالٹی چیک کی جائے گی تاکہ یہ تعین کیا جا سکے کہ گندم قابلِ استعمال ہے یا نہیں۔ اگر گندم مضر صحت ثابت ہوئی تو اسے کسی صورت عوام کیلئے فراہم نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ خوراک میں تکنیکی عملے کی کمی ایک بڑا مسئلہ ہے۔ ہر گندم کی اپنی ایک معیاد ہوتی ہے اور موجودہ ذخیرے کے خراب ہونے کی وجوہات پر تحقیقات جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : چین کے تعاون سے پاکستان میں کمرشل الیکٹرک ٹرک متعارف کروانے کا فیصلہ

یہ انکشاف خیبرپختونخوا میں غذائی تحفظ اور ذخیرہ شدہ گندم کے انتظامات پر سوالیہ نشان ہے۔ عوام اور ماہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کرے اور مستقبل میں ایسی صورتحال سے بچنے کیلئے مؤثر حکمت عملی اپنائے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *