حکومت کو کرم کے شہریوں کی مشکلات کا احساس ہے : علی امین گنڈاپور

حکومت کو کرم کے شہریوں کی مشکلات کا احساس ہے : علی امین گنڈاپور

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے اعلان کیا ہے کہ صوبائی حکومت کو کرم کے شہریوں کی مشکلات کا احساس ہے ، جلد کوئی حل نکلالیں گے، شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور کرم میں امن و امان کا قیام کی بحالی کے پی کے حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران ترجمان وزیراعلیٰ ہا ؤس خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور کی خصوصی ہدایات پر صوبائی حکومت کی جانب سے ہیلی کاپٹر سروس جاری ہے، کرم کا زمینی راستہ کھلنے تک ہیلی کاپٹرسروس جاری رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں: 18 سال کے بعد شناختی کارڈ نہ بنوانے پر 6 ماہ قید یا بھاری جرمانہ

گزشتہ روز ایم آئی 17 کی کرم کیلئے مجموعی طور پر 6 پروازیں ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ اب تک ہیلی کاپٹرسروس سے 613 افراد کو ایئر ٹرانسپورٹ سروس کی سہولت دی گئی ، جرگہ ممبران کے علاوہ عام شہری جن میں بچے، خواتین، طلبہ اور مریض شامل ہیں کو سہولت فراہم کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کے بیانات نہیں کمیٹی کے تحریری مطالبات دیکھیں گے،عرفان صدیقی

وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ اُمید ہے جلد کرم کے مسئلے کا پرامن حل نکل آ ئیگا اور وہاں زندگی معمول پر آئے گی۔ علی امین گنڈا پور کا مزید کہنا تھا کہ مسئلے کے پُرامن اور قابل قبول حل کیلئے ہماری حتی الوسع کوششیں جاری ہیں ، فریقین اورعمائدین علاقے کے امن کی خاطر صوبائی حکومت کی کوششوں کا ساتھ دیں ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *