ذرائع نے بتایا کہ مولانافضل الرحمان نے سیاسی سرگرمیاں اور نقل و حرکت محدود کردی ہیں جبکہ انہیں ڈاکٹر نے مکمل آرام کی ہدایت کی ہے۔
ذرائع کے مطابق مولانافضل الرحمان نے گزشتہ ہفتے وزیراعظم سے ملاقات کی تھی ، وزیراعظم ہاؤس گئے تو واپسی پر ان کے پاؤں میں تکلیف شروع ہوگئی جس کے بعد ڈاکٹر نے انہیں چلنے پھرنے سے منع کیا ہے۔