پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ قیدیوں کی رہائی، 9مئی اور 26نومبر پر جوڈیشل کمیشن بنانا ہمارے مطالبات میں شامل ہیں۔
شبلی فراز نے نجی ٹی وی کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کے بارے میں کہا جاتا تھا کہ پی ٹی آئی مذاکرات نہیں کرنا چاہتی۔ سیاسی قیدیوں کو رہا کرتے ہوئے مذاکرات کا ماحول بنایا جائے۔ہم نے مذاکرات کیلئے ہاں کر دی اور کم سے کم مطالبات سامنے رکھے ہیں تاکہ سنجیدہ فیصلے ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم پر ہمارا اختلاف ہے لیکن اس نکتے کو بھی مطالبات سے نکال دیا گیا ہے۔ اگر مذاکرات سے معاملات حل ہوجائیں تو اس سے بڑی کوئی بات نہیں ہوگی۔ ہم اس مسئلے کا حل چاہتے ہیں کہ پاکستان کا اچھا تاثر جائے ۔ فری اور فئیر الیکشن ہواور مسائل کا حل ہوگا تو ہی ہم آگے بڑھیں گے۔ سیاسی قیدی رہا ہوں اور کمیشن بنے تو اس سے ملک آگے بڑھے گا۔