سابق بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ چل بسے

سابق بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ چل بسے

سابق بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ 92 برس کی عمر میں چل بسے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سابق وزیراعظم کو طبیعت کے بگڑنے پر نئی دہلی کے ہسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔ وہ 2004 سے 2014 تک بھارت کے وزیراعظم رہے۔

من موہن سنگھ بھارت کے پہلے سکھ وزیراعظم تھے، وہ 1932میں پاکستان کے ضلع چکوال کے گائوں گاہ میں پیدا ہوئے تھے اور وہیں پر انہوں نے چوتھی جماعت تک تعلیم حاصل کی۔

ان کا خاندان تقسیم کے بعد بھارت منتقل ہوا جہاں انہوں نے اعلیٰ تعلیم حاصل کی۔ من موہن سنگھ نے آکسفورڈ اور کیمبرج یونیورسٹی سے معاشیات کی ڈگری حاصل کی۔ معاشیات میں ایم اے کرنے کے بعد ڈی لٹ بھی کیا۔ اس کے علاوہ کئی یونیورسٹیز نے انہیں اعزازی طور پر ڈاکٹریٹ کی ڈگری سے بھی نوازا۔

ان کے دس سالہ دور حکومت میں بھارت نے معاشی طور پر ترقی حاصل کی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *