پی ایس ایل ایڈیشن 10 کے لئے انگلینڈ کے معروف کھلاڑی ڈیوڈ ملان اور بنگلہ دیش کے شکیب الحسن نے اپنی دستیابی ظاہر کر دی ہے۔
انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان نے پاکستان سپر لیگ ایڈیشن 10 کے ڈرافٹ کے لئے خود کو رجسٹرا کروا لیا، پی ا یس ایل کے دسویں ایڈیشن کے لئے ڈرافٹ کی تقریب گوادر میں 11 جنوری کومنعقد کی جائے گی۔
غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا سلسلہ جاری ہے، ڈیوڈ ملان اور شکیب الحسن سے قبل انگلینڈ کے ڈیوڈ ولی اور آسٹریلیا کے عثمان خواجہ کی شرکت کی تصدیق بھی پی ایس ایل انتظامیہ کر چکی ہے۔
پاکستان سپر لیگ کے ایڈیشن 10 کے لئے بنگلا دیش کے فاسٹ باؤلر مستفیض الرحمان بھی اپنی دستیابی ظاہر کر چکے ہیں، جیسن رائے نے بھی پی ایس ایل کو ترجیح دی ہے۔