ہر شہری کے لیے 18 سال کی عمر مکمل کرنے پر شناختی کارڈ کا حصول لازمی ہے، نادرا

ہر شہری کے لیے 18 سال کی عمر مکمل کرنے پر شناختی کارڈ کا حصول لازمی ہے، نادرا

نادرا کے مطابق 18سال کی عمر مکمل کرنے پر ہرشہری پر شناختی کارڈ کا حصول لازم ہے، بصورت دیگر جرمانہ اور سخت سزا ہوسکتی ہے۔

پاکستان میں ہر شہری کے لیے 18 سال کی عمر مکمل کرنے پر قومی شناختی کارڈ (سی این آئی سی) کا حصول لازمی ہے۔ نادرا آرڈیننس 2000 کے سیکشن 9(1) کے تحت 18 سال کی عمر کے بعد 90 دن کے اندر شناختی کارڈ کے لیے درخواست دینا ضروری ہے۔

مزید پڑھیں: نادرا کی شہریوں کو دستاویزات کی غیرضروری فوٹوکاپیاں نہ کروانے کی ہدایت

بروقت درخواست نہ دینے پر نادرا آرڈیننس کے سیکشن 30(e) کے مطابق چھ ماہ تک قید بامشقت یا 50,000 روپے تک جرمانہ یا دونوں سزائیں ہو سکتی ہیں۔

نادرا حکام کے مطابق والدین اور سرپرستوں سے گزارش ہے کہ وہ اپنے بچوں کی 18 سال کی عمر مکمل ہونے پر ان کے شناختی کارڈ بنوائیں تاکہ وہ پاکستانی شہری کے تمام حقوق سے مستفید ہو سکیں۔

مزید معلومات اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لیے نادرا کے آفیشل سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو فالو کریں۔نادرا حکام کا کہنا تھا کہ اپنی شناخت کو یقینی بنائیں اور قومی شناختی کارڈ کے لیے بروقت درخواست دیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *