Skip to content
سندھ میں خام تیل کی پیداوار میں بڑے اضافے کا اعلان
آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی نے صوبہ سندھ سے خام تیل کی پیداوار میں بڑے اضافے اعلان کردیا۔
اوجی ڈی سی ایل انتظامیہ نے اپنے خط میں پاکستان اسٹاک ایکس چینج کو آگاہ کیا کہ حیدرآباد میں واقع پساکھی فیلڈ سے تیل کی پیداوار میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
پساکھی فائیو فیلڈ کے کنویں سے خا م تیل کی پیداوار یومیہ 420 بیرل کے اضافے سے 900 بیرل تک پہنچ گئی ہے۔
او جی ڈی سی ایل نے خط میں کہا کہ پساکھی فائیو میں کنویں سے پیداواری عمل کو ای ایس پی سسٹم سے بہتر کیا گیا ہے۔