میں ہائوس اریسٹ یا خیبرپختونخوا کی کسی جیل میں نہیں جائوں گا، عمران خان

میں ہائوس اریسٹ یا خیبرپختونخوا کی کسی جیل میں نہیں جائوں گا، عمران خان

عمران خان نے کہا ہے کہ میں ہائوس اریسٹ یا خیبرپختونخوا کی کسی جیل میں نہیں جائوں گا۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے اڈیالہ جیل میں وکلا اور صحافیوں سے گفتگومیں کہا کہ انشااللہ 2025 حقیقی آزادی کا سال ہے۔ 2024پاکستان کے لیے ایک مشکل سال تھا، ظاہر ہے آزادی مشکل سے ہی ملتی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ مجھے پیغام ملا ہے ہم سے ڈیل کریں ہم آپ کی پارٹی کوسیاسی سپیس دیں گے لیکن آپ کو ہاؤس اریسٹ کر کے بنی گالہ میں منتقل کر دیں گے۔ تاہم میں نے جواب دیا کہ پہلے باقی تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کرو، میں جیل میں رہ لوں گا لیکن کوئی ڈیل قبول نہیں کروں گا۔

مزید پڑھیں: حکومت نے دیوالیہ ہوتی معیشت کو سنبھالا ہے، عمران خان کا اعتراف

انہوں نے کہا کہ میں ہاؤس اریسٹ یا خیبرپختونخوا کی کسی جیل میں نہیں جاؤں گا۔ اپنی قوم سے کہتا ہوں کہ آپ نے گھبرانا نہیں ہے، آپ کا کپتان ڈٹا ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں اپنے سمندر پار پاکستانیوں سے کہوں گا کہ ترسیلاتِ زر کے بائیکاٹ کی مہم میں شامل ہوں۔ ابھی ہمارے مطالبات کے حوالے سے کمیٹی کمیٹی ہی کھیلا جا رہا ہے۔ تاہم اگر مذاکرات سے مثبت نتائج آئے تو ترسیلات زر کے بائیکاٹ کی مہم روک دی جائے گی۔ یہ حقیقی آزادی اور جمہوریت کی بحالی کے لئے ایک احتجاج ہے۔ اگر قانون کی حکمرانی ہوتی تو ملک میں سرمایہ کاری آتی اور معیشت سنبھل جاتی مگر اس پر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *