چین کی دنیا کا سب سے بڑا ڈیم بنانے کی تیاریاں، چین نے دنیا کے سب سے بڑے ڈیم کی تعمیر کی منظوری دے دی ہے۔
یہ ڈیم چین میں ہی موجود اس وقت دنیا کے سب سے بڑے تھری گورجز ڈیم سے 3 گنا زیادہ توانائی فراہم کرنے کی صلاحیت کا حامل ہو گا۔ چین کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق یہ ڈیم تبت میں دریائے یارلنگ سانگبو پر تعمیر کیا جائے گا۔
اس ڈیم کی تعمیر پر 137 ارب ڈالرز خرچے کا تخمینہ لگایا گیا ہے، یہ ڈیم زمین کا سب سے مہنگا تعمیراتی منصوبہ یا انفرااسٹرکچر پراجیکٹ ثابت ہوگا۔
دریائے یارلنگ سانگبو بھارتی ریاستوں اورنا چل پردیش اور آسان سے گزرتا ہوتا یہ دریا بنگلہ دیش میں پہنچتا ہے اور وہاں خلیج بنگال میں گرتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ڈیم کو اس جگہ تعمیر کیا جائے گا جہاں بارش بہت زیادہ ہوتی ہے۔
اس منصوبے کے مکمل ہونے پر توقع ہے کہ سالانہ 300 ارب کلو واٹ گھنٹے کے قریب بجلی پیدا ہوسکے گی، اس کے مقابلے میں تھری گورجز ڈیم سے سالانہ 88.2 کلو واٹ گھنٹے بجلی پیدا ہوتی ہے۔ نئے ڈیم سے حاصل ہونے والی بجلی 30 کروڑ سے زائد افراد کی سالانہ ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کافی ہوگی۔
رپورٹ میں یہ نہیں بتایا گیا کہ اس بڑے ڈیم کی تعمیر کب سے شروع ہو گی اس کے علاوہ اس کے درست مقام کے بارے میں بھی نہیں بتایا گیا ہے۔