گاڑیوں پر مفت ایم ٹیگ لگوانے کا موقع مل گیا

گاڑیوں پر مفت ایم ٹیگ لگوانے کا موقع مل گیا

موٹروے پر سفر کرنے والے افراد کے لیے بڑی خوشخبری ہے کہ اب وہ مفت ایم ٹیگ (M-TAG) حاصل کر سکتے ہیں۔

نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کے مطابق 25 دسمبر 2024 سے 31 جنوری 2025 تک مفت ایم ٹیگ فراہم کیا جائے گا۔

این ایچ اے نے اعلان کیا ہے کہ اس مدت کے دوران ایم ٹیگ حاصل کرنے کا موقع دیا جائے گا تاکہ شہری اپنی گاڑیوں پر ایم ٹیگ لگا کر موٹرویز پر سفر کو مزید سہل بنا سکیں۔

این ایچ اے نے خبردار کیا کہ یکم فروری 2025 سے بغیر ایم ٹیگ اور کم بیلنس والی گاڑیوں پر تمام موٹرویز پر اضافی ٹول ٹیکس وصول کیا جائے گا، اس لیے شہریوں کو ایم ٹیگ حاصل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

گاڑی پر ایم ٹیگ لگوانے کے لیے گاڑی کی رجسٹریشن بک یا کارڈ اور شناختی کارڈ کے ہمراہ ڈرائیو تھرو رجسٹریشن یوتھ یا کسٹمر کیئر سینٹر پر تشریف لانا ہوگا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *