ترک عوام نے ووٹ کے ذریعے سیاست دانوں کواپنا پیغام پہنچادیا، طیب اردوگان

ترک عوام نے ووٹ کے ذریعے سیاست دانوں کواپنا پیغام پہنچادیا، طیب اردوگان

ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں شکست کے بعد پارٹی اپنا احتساب کریگی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترک صدر طیب اردوان نے بلدیاتی انتخابات میں شکست کے بعد خطاب میں کہا کہ 31 مارچ ہمارے لیے اختتام نہیں ٹرننگ پوائنٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ ترک عوام نے ووٹ کے ذریعے سیاست دانوں کواپنا پیغام پہنچادیا۔

اردوان نے کہا کہ مئی الیکشن میں جیت کے 9ماہ بعد ہم مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کرسکے، اے کے پارٹی اور پیپلز الائنس نے الیکشن کی بھرپور تیاری کی تھی۔صدر اردوان نے مزید کہا کہ ہم انتخابات کے نتائج کا پارٹی میں جائزہ لیں گیاور اپنا احتساب کریں گے۔

واضح رہے کہ ترکیہ کے بلدیاتی انتخابات میں صدر اردوان اور ان کی جماعت کو بدترین شکست ملی ہے۔حزبِ اختلاف کی ری پبلیکن پیپلز پارٹی نے 70 سال بعد تاریخی کامیابی حاصل کی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *