ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 1400 روپے کا اضافہ ہو گیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت اب 2 لاکھ 74 ہزار روپے ہو گئی۔ 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1200 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد اس کی قیمت 2 لاکھ 34 ہزار 911 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
ایسوسی ایشن نے مزید بتایا کہ عالمی بازار میں سونے کی قیمت میں 14 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد عالمی سطح پر سونا 2628 ڈالر فی اونس پر فروخت ہو رہا ہے۔
دوسری جانب اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر میں مزید 10 پیسے کی کمی ہو گئی۔ اس طرح روپے کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔
اس کمی کے بعد ڈالر انٹربینک میں 278 روپے 37 پیسے پر بند ہوا۔ گزشتہ روز ڈالر 278 روپے 47 پیسے پر بند ہوا تھا۔اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 11 پیسے سستا ہوا، جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر279 روپے 40 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا۔