Skip to content
روپے کی قدر میں اضافہ، ڈالر مزید سستا
ملک میں روپے کی قدر میں اضافہ ہوگیا، ڈالر مزید سستا ہو گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر میں مزید 10 پیسے کی کمی ہو گئی۔ اس طرح روپے کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔
اس کمی کے بعد ڈالر انٹربینک میں 278 روپے 37 پیسے پر بند ہوا۔ گزشتہ روز ڈالر 278 روپے 47 پیسے پر بند ہوا تھا۔
اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 11 پیسے سستا ہوا، جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر279 روپے 40 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا۔