چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا فوجی عدالتوں سے مزید 60 ملزمان کو دی جانیوالی سزائوں پر ردِعمل آگیا۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ ان سزائوں کیخلاف اپیلیں دائر ہوں گی۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے جبکہ سپریم کورٹ کو چاہئے کہ ملٹری ٹرائل سے متعلق کیس کا جلد فیصلہ کرے۔
انہوں نے کہا کہ سزائوں کیخلاف اپیلیں دائر کی جائیں گی جبکہ انفرادی طور پر بھی ان سزائوں کیخلاف اپیلیں دائر ہوں گی۔ واضح رہے کہ ملٹری کورٹ نے آج سانحہ 9مئی میں ملوث مزید درجنوں ملزمان کو سزائیں سنائیں۔ ان ملزمان میں عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کو بھی دس سال قید بامشقت سزا سنائی گئی۔