حکومت نے دیوالیہ ہوتی معیشت کو سنبھالا ہے، عمران خان کا اعتراف

حکومت نے دیوالیہ ہوتی معیشت کو سنبھالا ہے، عمران خان کا اعتراف

بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کاکہنا ہے کہ موجودہ حکومت نے دیوالیہ ہوتی معیشت کو سنبھال لیا ہے۔

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں پیشی کے دوران عمران خان نے صحافیوں کے سوالات کے جواب دیے ، بانی پی ٹی آئی سے صحافی نے پوچھا کیا آپ تسلیم کر رہے ہیں حکومت نے معیشت کو استحکام دیا ہے؟

جس پر عمران خان نے صحافی کے سوال پر تسلیم کیا کہ حکومت نے دیوالیہ ہوتی معیشت کو سنبھال لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :حکومت کا نیٹ میٹرنگ صارفین کے ساتھ نئے معاہدے ، نئی شرائط پر کرنے کا فیصلہ

بانی چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا معیشت مستحکم ہونے سے دیوالہ ہونے سے بچ گئی ہے لیکن ترقی نہیں ہوئی۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی کے اراکین عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچ گئے ہیں، عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچنے والوں میں علی امین گنڈا پور، اسد قیصر، عمر ایوب، صاحبزادہ حامد رضا اور راجہ ناصر عباس شامل ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *