وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دے دیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کو مسلسل غیر حاضری پر اشتہاری قرار دیا ہے۔ راولپنڈی کی اے ٹی سی میں علی امین گنڈاپور کے خلاف تھانہ حسن ابدال میں جلاؤ گھیراؤ کیس کی سماعت ہوئی، تاہم وہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے جس کے بعد عدالت نے انہیں اشتہاری قرار دیا۔

عدالت نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا اشتہار جاری کرتے ہوئے انہیں 21 جنوری 2025 تک پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

یاد رہے کہ علی امین گنڈاپور کے خلاف 65 سے زائد مقدمات درج ہیں، جن میں اسلام آباد میں 32 اور پنجاب میں 33 مقدمات شامل ہیں۔ ان مقدمات میں دہشت گردی، اقدام قتل اور ریاست مخالف سرگرمیوں کی دفعات شامل ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *