ملٹری کورٹس نے 9 مئی کے جناح ہاؤس حملے کے کیس میں ملوث مزید 60 افراد کو سزائیں سنا دیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق 9 مئی کے سانحے میں ملوث مزید مجرمان کو فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کی جانب سے سزائیں سنائی گئیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جناح ہاؤس حملے میں ملوث حسان خان نیازی کو 10 سال قید بامشقت سنائی گئی، میاں عباد فاروق کو 2 سال قید بامشقت، رئیس احمد اور ارزم جنید کو 6 سال قید بامشقت، علی رضا کو 6 سال قید بامشقت، راجہ دانش کو 4 سال قید بامشقت اور سید حسن شاہ کو 9 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اے آئی ایم ایچ راولپنڈی پر حملے میں ملوث علی حسین کو 7 سال قید بامشقت، پنجاب رجمنٹ سینٹر مردان پر حملے میں ملوث زاہد خان کو 2 سال قید بامشقت، ہیڈکوارٹر دیر اسکاؤنٹس پر حملے میں ملوث سہراب خان کو 4 سال قید بامشقت، جناح ہاؤس حملے میں ملوث بریگیڈیئر (ر) جاوید اکرم کو 6 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی۔
ملتان کینٹ چیک پوسٹ حملے میں ملوث خرم لیاقت کو 4 سال قید بامشقت، قلعہ چکدرہ حملے میں ملوث ذاکر حسین کو 7 سال قید بامشقت، بنوں کینٹ حملے میں ملوث امین شاہ کو 9 سال قید بامشقت، پی ایف بیس میانوالی پر حملے میں ملوث فہیم ساجد کو 8 سال قید بامشقت، فیصل آباد آئی ایس آئی آفس حملے میں ملوث حمزہ شریف کو 2 سال قید بامشقت اور جناح ہاؤس حملے میں ملوث محمد ارسلان کو 7 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جناح ہاؤس حملے میں ملوث محمد عمیر کو 6 سال قید بامشقت، نعمان شاہ کو 4 سال قید بامشقت، بنوں کینٹ حملے میں ملوث اکرام اللہ کو 9 سال قید بامشقت اور راہوالی گیٹ گوجرانوالہ حملے میں ملوث محمد احمد کو 2 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی۔
ملتان کینٹ چیک پوسٹ حملے میں ملوث پیرزادہ میاں محمد اسحاق بھٹہ کو 3 سال قید بامشقت، جی ایچ کیو حملے میں ملوث محمد عبداللہ کو 4 سال قید بامشقت اور فیصل آباد آئی ایس آئی آفس حملے میں ملوث امجد علی کو 2 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی۔
جناح ہاؤس حملے میں ملوث محمد رحیم کو 6 سال قید بامشقت، پی اے ایف بیس میانوالی حملے میں ملوث احسان اللہ خان کو 10 سال قید بامشقت، راہوالی گیٹ گوجرانوالہ حملے میں ملوث منیب احمد کو 2 سال قید بامشقت، فیصل آباد آئی ایس آئی آفس حملے میں ملوث محمد علی کو 2 سال قید بامشقت، بنوں کینٹ حملے میں ملوث سمیع اللہ کو 2 سال قید بامشقت، جناح ہاؤس حملے میں ملوث میاں محمد اکرم عثمان کو 2 سال قید بامشقت اور جناح ہاؤس حملے میں ملوث مدثر حفیظ کو 6 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی۔
ملٹری کورٹ نے جناح ہاؤس حملے میں ملوث سجاد احمد کو 4 سال قید بامشقت، بنوں کینٹ حملے میں ملوث خضر حیات کو 9 سال قید بامشقت، راہوالی گیٹ گوجرانوالہ کینٹ پر حملے میں ملوث محمد نواز کو 2 سال قید بامشقت اور پی اے ایف بیس میانوالی حملے میں ملوث محمد بلال کو 4 سال قید بامشقت کی سزا سنائی۔
یاد رہے کہ چند روز قبل بھی فوجی عدالت نے 9 مئی جناح ہاؤس کیس میں 25 افراد کو سزائیں سنائی تھیں۔ ملٹری کورٹ کی جانب سے ملزمان کو سزاؤں پر یورپی یونین، امریکا اور برطانیہ کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا۔ پاکستان تحریک انصاف نے فوجی عدالت کی جانب سے ملزمان کو سزاؤں کو آئین سے متصادم قرار دیتے ہوئے فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان کیا تھا۔