صوبہ بھر میں ہیلمٹ نہ پہننے پر 2 ہزار روپے کا جرمانہ عائد

صوبہ بھر میں ہیلمٹ نہ پہننے پر 2 ہزار روپے کا جرمانہ عائد

لاہور: لاہور ٹریفک پولیس نے رواں سال ہیلمٹ کی خلاف ورزیوں پر 5 لاکھ 86 ہزار سے زائد چالان کیے ہیں۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق صوبہ بھر میں ہیلمٹ نہ پہننے والوں کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں پر 2 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ ایڈیشنل آئی جی ٹریفک نے سی ٹی اوز اور ڈی ٹی اوز کو سخت ہدایات جاری کیں کہ ہیلمٹ کے استعمال پر مکمل عمل درآمد کروایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ بار بار بھاری جرمانہ ادا کرنے کی بجائے لوگوں کو ہیلمٹ کا استعمال شروع کرنا چاہیے، کیونکہ یہ حادثات کی صورت میں سر کی چوٹ سے بچاتا ہے۔ فیصل آباد، ملتان اور راولپنڈی میں ہیلمٹ کی خلاف ورزیوں پر بالترتیب 1 لاکھ 28 ہزار، 56 ہزار اور 48 ہزار چالان کیے گئے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *