قازقستان میں گر کر تباہ ہونے والے آذربائیجان کے مسافر بردار طیارے کے آخری لمحات کی ویڈیو سامنے آگئی ہے جس میں مسافروں کی حالت زار دیکھی جا سکتی ہے۔
حادثہ بدھ کے روز قازقستان ائیرپورٹ کے قریب پیش آیاجب طیارہ لینڈنگ کی کوشش کے دوران زمین سے ٹکرا گیا۔حادثے کے دوران طیارے میں 62 مسافر اور عملے کے 5 افراد موجود تھے۔ حکام کے مطابق اس سانحے میں 38 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 29 افراد زخمی ہوئے۔ طیارہ چیچنیا کے شہر گروزنی جا رہا تھا لیکن موسم کی خرابی اور دیگر تکنیکی مسائل کے باعث یہ قازقستان میں حادثے کا شکار ہو گیا۔
غیر ملکی ذرائع کے مطابق، طیارے میں موجود ایک مسافر نے حادثے سے پہلے اور بعد کے لمحات کی ویڈیو جو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک مسافر اطمینان سے کلمہ طیبہ کا ورد کر رہا ہے اور بلند آواز میں “اللہ اکبر” کے نعرے لگا رہا ہے۔ ویڈیو میں مسافروں کی پریشان کن آوازیں اور خوفزدہ چہرے بھی واضح طور پر سنائی اور دکھائی دے رہے ہیں۔
تدائی تحقیقات میں بتایا گیا ہے کہ طیارے کے انجن میں ایک پرندہ پھنس جانے کے باعث یہ حادثہ پیش آیا۔ مزید برآں گروزنی میں دھند کے باعث پرواز کو راستہ تبدیل کرنا پڑا جس سے صورت حال مزید پیچیدہ ہو گئی۔
کچھ رپورٹس میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ طیارہ مبینہ طور پر میزائل حملے کا نشانہ بناتاہم حکام کی جانب سے اس دعوے کی تصدیق نہیں کی گئی۔ حادثے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں اور مزید تفصیلات جلد سامنے آنے کی توقع ہے۔