اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹس ہیڈکوارٹر اور اسلام آباد ریجنل پاسپورٹس آفس کا افتتاح کیا۔
افتتاح کے دوران محسن نقوی نے کہا کہ ملک میں پاسپورٹس کا بیگ لاک مکمل طور پر ختم ہو چکا ہے اور اب لوگوں کو پاسپورٹس اور شناختی کارڈ بروقت ملیں گے۔ انہوں نے ایجنٹ مافیا کے خلاف ایف آئی اے کے کریک ڈاؤن کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ نادرا کے 16 شہروں میں 24/7 دفاتر کے ذریعے پاسپورٹس کے جلد اجرا کی جائے۔ وزیر داخلہ نے ادارے کے مسائل کے حل کے لیے اسے اتھارٹی بنانے کی بھی ہدایت کی۔
انہوں نے کہا کہ کراچی اور لاہور دفاتر کو ماڈل سینٹرز بنانے کی ضرورت ہے۔ تقریب میں آئی جی اسلام آباد، چئیرمین نادرا اور ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ رفعت مختار بھی شریک ہوئے۔
اس موقع پر بہترین کارکردگی دکھانے والے سٹاف کو اعزازی شیلڈز اور نقد انعامات دیے گئے۔