حکومت کا نیٹ میٹرنگ صارفین کے ساتھ نئے معاہدے ، نئی شرائط پر کرنے کا فیصلہ

حکومت کا نیٹ میٹرنگ صارفین کے ساتھ نئے معاہدے ، نئی شرائط پر کرنے کا فیصلہ

حکومت نے نیٹ میٹرنگ صارفین کے ساتھ نئے معاہدے نئی شرائط پر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

 ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق نیٹ میٹرنگ صارفین کی وجہ سے سالانہ 125 ارب بوجھ پڑ رہا ہے،  نیٹ میٹرنگ صارفین سے بجلی کی خریداری کے نرخ کو تبدیل کیا جائے گا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ سولر صارفین کے نرخ کو کم کر کے 8 سے 10 روپے فی یونٹ کیا جائے گا،  ملک بھر میں سوا لاکھ کے قریب نیٹ میٹرنگ صارفین ہیں ، ملک میں سولر پینلز کی تنصیب سے بجلی صارفین کے لیے بجلی مہنگی ہورہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان ، ڈالر بھی سستا

ذرائع پاور ڈویژن  کاکہنا ہے کہ سولر صارفین کے ساتھ پرانے معاہدے اپنی جگہ برقرار رہیں گے، نیٹ میٹرنگ کے نئے خواہشمند صارفین کے ساتھ معاہدے تبدیل ہوں گے، اس معاملے کو حکومت اور پھر کابینہ میں لے جایا جائے گا۔

حکومت سولر صارفین سے فی یونٹ بجلی 19 روپے میں خرید رہی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *