26 نومبر احتجاج کیس: بشریٰ بی بی کی 4 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور

26 نومبر احتجاج کیس: بشریٰ بی بی کی 4 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی 4 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کر لی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ڈیوٹی جج شبیر بھٹی نے پی ٹی آئی کے 26 نومبر کے احتجاج پر بشریٰ بی بی کیخلاف درج مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی ، سابق خاتون اول اپنے وکلاء کے ہمراہ کمرہ عدالت میں پیش ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایس آئی ایف سی کے تعاون سے خیبرپختونخوا میں قدرتی وسائل کی نئی دریافت 

عدالت نے بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت 13 جنوری تک منظور کرلی۔

 عدالت نے 50، 50 ہزار روپے کے مچلکوں کی عوض بشری بی بی کی  ضمانت منظور کی۔

یاد رہے کہ بشریٰ بی بی کیخلاف تھانہ ترنول میں ایک اور 3 مقدمات تھانہ رمنا میں درج ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *