یونس خان کی چیمپئنزٹرافی 2025 میں پاکستان کے سیمی فائنلز میں رسائی کی پیشگوئی

یونس خان کی چیمپئنزٹرافی 2025 میں پاکستان کے سیمی فائنلز میں رسائی کی پیشگوئی

چیمپئنزٹرافی میں پاکستان کے سیمی فائنلز میں رسائی کی پیشگوئی ہونے لگی ،  سابق ٹیسٹ کپتان یونس خان نے کہا ہے کہ یہ امر خوش آئند ہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 پاکستان میں منعقد ہو رہی ہے، میں پاکستان کو فائنل فور میں کھیلتا دیکھ رہا ہوں.

اصغر علی شاہ کرکٹ اسٹیڈیم پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یونس خان کاکہنا تھا کہ پاکستان کی میزبانی میں چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد خوش آئند ہے، ٹرافی کے معاملے میں پاکستان کرکٹ بورڈ کا کردار قابل رشک رہا، پی سی بی نے اپنے موقف پر شاندار انداز میں اسمارٹ طریقے سے کھیلا، مجھے لگتا ہے کہ پاکستان چیمپئنزٹرافی کے سیمی فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں :ملک بھر میں شدید سردی کا راج برقرار، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

انہوں نے کہا کہ جب آپ اپنے سے زیادہ مضبوط رینک کی ٹیموں کے ساتھ کھیلتے ہیں تو اس سے ٹیم کو بہتری کے مواقع ملتے ہیں۔

یونس خان نے مزید کہا کہ نو سال تک پاکستان سے باہر کرکٹ کھیلنے کے بعد ہوم گراؤنڈ پر کھیلنے کا تجربہ انتہائی اہم اور فائدہ مند ثابت ہوگا ، بطور اوپنر وہ صائم ایوب کے ساتھ اچھا اغاز فراہم کر سکتے ہیں، اس ابتدائی جوڑی کی بدولت پاکستان ون ڈے کرکٹ میں 400 رنز تک کی اننگز کھیل سکتا ہے، ان دونوں کھلاڑیوں کو بطور اوپنر ہی ٹیم کا حصہ ہونا چاہیے، ان کو نچلے نمبر پر کھلانا مناسب نہیں رہے گا.

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *