اگر فخر زمان اور صائم ایوب اوپننگ کریں تو ون ڈے میچز میں 400 رنز بنانا ممکن ہو سکتا ہے، یونس خان

اگر فخر زمان اور صائم ایوب اوپننگ کریں تو ون ڈے میچز میں 400 رنز بنانا ممکن ہو سکتا ہے، یونس خان

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے کہا ہے کہ فخر زمان کو ٹیم میں شامل کرنا لازمی ہے کیونکہ ان کے ساتھ صائم ایوب کی شراکت ٹیم کے لیے شاندار نتائج دے سکتی ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یونس خان نے کہا کہ اگر فخر زمان اور صائم ایوب اوپننگ کریں تو ون ڈے میچز میں 400 رنز بنانا ممکن ہو سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں کھلاڑیوں کو نیچے نمبرز پر کھلانے کی بجائے اوپنر کے طور پر آزمانا چاہیے کیونکہ ایسے کھلاڑی جو ٹیم کے لیے کھیلنے کا جذبہ رکھتے ہیں، انہیں بھرپور سپورٹ کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں: آئی سی سی نے تازہ رینکنگ جاری کردی، صائم ایوب کی لمبی چھلانگ

انہوں نے مزید کہا کہ یہ جوڑی ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں بھی 250 رنز کی بنیاد رکھ سکتی ہے۔چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے یونس خان نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا مؤقف قابل ستائش ہے اور یہ بہت خوش آئند ہے کہ ایک بڑا ٹورنامنٹ پاکستان میں ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب آپ اپنے سے زیادہ مضبوط رینک کی ٹیموں کے ساتھ کھیلتے ہیں تو اس سے ٹیم کو بہتری کے مواقع ملتے ہیں۔یونس خان نے مزید کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کے میچز پاکستان میں ہونا قومی کرکٹ کے لیے ایک مثبت قدم ہے۔

انہوں نے کہا کہ نو سال تک پاکستان سے باہر کرکٹ کھیلنے کے بعد ہوم گراؤنڈ پر کھیلنے کا تجربہ انتہائی اہم اور فائدہ مند ثابت ہوگا۔ پاک بھارت کرکٹ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ان کی ہمیشہ سے خواہش رہی ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ مستقل بنیادوں پر ہو۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *