شاہد خاقان عباسی نے پاکستان مسلم لیگ ن چھوڑنے کی وجہ بتا دی۔
سکھر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ چھوڑ کر اقتدار کو عزت دو کا نعرہ لگایا، اسی وجہ سے میں نے ن لیگ کو چھوڑ دیا۔
شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ جس ملک میں الیکشن چوری ہو وہاں کچھ نہیں ہوسکتا، انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس حکومت کی کون سی ایسی پالیسی ہے جس سے مہنگائی کم ہو۔