Skip to content
پشاور میں شدید دھند، موٹر وے ایم ون پشاور سے برہان تک بند
Home - آزاد سیاست - پشاور میں شدید دھند، موٹر وے ایم ون پشاور سے برہان تک بند
پشاورمیں دھند کا راج، موٹر وے ایم ون پشاور سے برہان تک ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا۔
موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر وے ایم ون کو حفاظتی اقدامات کے پیش نظر بند کیا گیا ہے، دھند کی وجہ سے ٹریفک کو جی ٹی روڈ پر موڑ دیا گیا ہے۔
ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق موٹر وے پر حد نگاہ 40 میٹر رہ گئی ہے جس کے باعث موٹر وے کو بند کر دیاگیا ہے۔
موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ شہری صبح اور رات کے اوقات میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں، فوگ لائٹس کا استعمال اور تیز رفتاری سے گریز کیا جائے۔