عمران خان نے پارٹی کو تین اہم احکامات جاری کر دیئے، سینئر صحافی حاوید چوہدری کا دعویٰ

عمران خان نے پارٹی کو تین اہم احکامات جاری کر دیئے، سینئر صحافی حاوید چوہدری کا دعویٰ

عمران خان نے اڈیالہ جیل سے پی ٹی آئی رہنمائوں کو تین احکامات جاری کر دیئے۔

سینئر صحافی جاوید چوہدری نے ایک وی لاگ میں کہا ہے کہ عمران خان کی یہ کامیابی ہے کہ انہوں نے اپنا بیانیہ دنیا بھر میں مقبول کروایا ہے۔ کوئی مانے یا نہ مانے عمران خان نے دنیا کو قائل کیا ہے کہ وہ مظلوم ہیں اور ان پر ظلم کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان تحریک انصاف کا رچرڈ گینل کے بیانات کا خیر مقدم

سینئر صحافی نے حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان چاہتے ہیں کہ 20جنوری سے پہلے ہی معاملات طے ہوجائیں اور حکومت پر دبائو بڑھایا جائے تاکہ انٹرنیشنل پریشر میں آکر حکومت کوئی ریلیف دینے پر مجور ہوجائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے آج پی ٹی آئی وفد سے اڈیالہ جیل میں ہونیوالی ملاقات میں پارٹی کو تین اہم ہدایات جاری کی ہیں۔ ایک یہ کہ فارن ایشوز پر چئیرمین پی ٹی آئی اورسیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کے علاوہ کوئی بھی رہنما بات نہیں کرے گا۔ دوسرا عمران خان نے مذکراتی کمیٹی کے تمام ممبران کو 2 جنوری کو ہونیوالے مذاکراتی اجلاس میں شرکت کی ہدایت کی ہے چنانچہ آئندہ مذاکرات میں عمر ایوب، علی امین گنڈاپور اور سلمان اکرم راجہ بھی شریک ہوں گے۔ اس کے علاوہ عمران خان نے پارٹی کو ہدایت کی ہے کہ حکومت کو مذاکرات کیلئے ٹائم فریم کا پابند کیا جائے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *