آخری روزوں میں گرمی کی شدت بڑھنے کا امکان

آخری روزوں میں گرمی کی شدت بڑھنے کا امکان

شہر قائد میں میں آخری روزوں میں گرمی کی شدت بڑھنے کا امکان ظاہرکر دیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ دنوں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔7 اور 8 اپریل کو درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ عید کے دنوں میں سمندری ہوائیں بحال ہونے سے گرمی کی شدت میں کمی متوقع ہے۔

دوسری جانبمحکمہ موسمیات کی جانب سے پیش گوئی کی گئی ہے کہ ملک میں 9 اپریل کو عید الفطر کا چاند نظرآنے کے امکانات ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق نئے چاند کی پیدائش 8 اپریل کو رات 11 بج کر 21 منٹ پر ہو گی، 9 اپریل کو چاند کی عمر 19 سے 20 گھنٹے ہو جائے گی۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ غروبِ آفتاب کے بعد چاند نظر آنے کا دورانیہ 50 منٹ سے زائد ہو گا، جس کے باعث 9 اپریل کو عید الفطر کا چاند نظر آنے کے امکانات ہیں۔محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ 9 اپریل کو ملک کے زیادہ تر مقامات پر مطلع صاف رہنے کا امکان ہے البتہ شمالی علاقوں میں مطلع ابر آلود ہو سکتا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *