پیپلز پارٹی چاہتی ہے عدلیہ آزاد ہو، شرجیل میمن

پیپلز پارٹی چاہتی ہے عدلیہ آزاد ہو، شرجیل میمن

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ اچانک سب کو عدلیہ کی آزادی یاد آنا سوالیہ نشان ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ہمیشہ جھوٹ کا سہارا لیتی ہے، پیپلز پارٹی چاہتی ہے عدلیہ آزاد ہو۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے عدلیہ کی آزادی کے لیے جدو جہد کی، اچانک سب کو عدلیہ کی آزادی یاد آنا سوالیہ نشان ہے۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ ریڈلائن بی آر ٹی کا کام بھی مکمل ہونے جا رہا ہے، ٹرانسپورٹ کے نئے روٹس شروع کرنے جارہے ہیں، پیپلز پارٹی کل سینیٹ الیکشن میں کامیاب ہو گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *